9 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ملکوں سے کسی بھی طرح کے اختلافات پسند نہیں کرتا۔ علی اکبرصالحی نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں آرمینیا کے وزیر خارجہ ایڈورڈ نعل بندیاں سے ملاقات میں ہمسایہ ملکوں بالخصوص آرمینیا کےساتھ ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کو اپنے اختلافات سے دستبردار ہوکر غلط فہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ اس رجحان سے ملکوں میں دوستی اور قربت بڑھے گي جس کے نتیجے میں علاقے میں امن و آسائش اور رفاہ کی ضمانت ملے گي کیونکہ سب کاھدف عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اس ملاقات میں آرمینیا کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ تہران کو مثبت اور مفید قراردیا۔

قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبرصالحی مصر کے شہر شرم الشیخ میں ناوابستہ تحریک کے وزار خارجہ کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کرنے مصر گئے ہیں۔ اس وقت مصر ناوابستہ تحریک کا صدر ہے اور رواں برس اگست کے مہینے میں تہران میں ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔

ادھر وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران میں ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس اس تحریک کے اھداف ومقاصد کے حصول کا سنہری موقع ہوگا۔ انہوں نے آج شرم الشیخ میں ناوابستہ تحریک کے وزار خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہمارے نمائندے سےگفتگو میں کہا کہ ناوابستہ تحریک پر اسلامی جمہوریہ ایران کی صدارت سے اس تحریک میں بنیادی اور موثر تبدیلیاں آئيں گي۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جہموریہ ایران نے ہمیشہ اس تحریک کے اھداف ومقاصد کو عملی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مصر کے النیل ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ تہران مصر کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں ایران اور مصر کے تعلقات میں خاطر خواہ فروغ آئے گا۔....... /169