ابنا: علاء الدین بروجردی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ استنبول مذاکرات کی طرح بغداد مذاکرات بھی اچھے ماحول میں انجام پائيں گے اور یہ بات گروپ پانچ جمع ایک کے فائدے میں ہے کہ وہ مقابلے کی پالیسی کو ترک کر کے اشتراک عمل اور تعاون کی پالیسی اختیار کر لے۔
علاء الدین بروجردی نے اس سوال کے جواب میں کہ بعض یورپی ممالک اب بھی اس بات کے خواہاں ہیں کہ ایران یورینیئم کی افزدودگی ترک کردے کہا کہ تہران اس طرح کے مطالبات کو کوئي اہمیت نہیں دیتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور رواں سال اپریل کے مہینے میں ترکی کے شہر استنبول میں ہوا تھا اور دوسرا دور تیئیس مئی کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوگا۔.......
/169