ابنا: ایس پی شاہنواز سٹیلائٹ ٹاون کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے کہ موٹر سائيکل پرسوار دو دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
سی آئي ڈی کے ایس پی شہنواز خان کا شمار محکمہ پولیس کے سینئر افسران میں ہوتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئي۔
نماز جنازہ میں سیئنر پولیس افسران نے شرکت کی۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق مرحوم شہنواز خان نے بلوچستان میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کئے تھے جس کے بعد انہیں دہشت گردوں کی جانب سے دھکمیاں ملی تھیں۔ کسی گروہ یا فرد نے ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں سے بیشتر کی ذمہ داری ممنوعہ تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔....... /169