ابنا: رامیں مہمان پرست نے کہا کہ ایران اور فرانس کے تاریخی تعلقات نے دونوں ملکوں کے ہمہ گير تعاون کا موقع فراہم کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایران اور فرانس اپنی توانائیوں سے کام لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر سارکوزی کی شکست ان کی غلط پالیسیوں بالخصوص مشرق وسطی کے بعض ملکوں سے ان کی دشمنی کا نتیجہ ہے اور یہ شکست ان پالیسیوں کی شکست ہے جو فرانس نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے اپنائي تھیں۔
فرانس کے صدارتی انتخابات میں فرانسوا اولان کو سارکوزی کے مقابل فتح حاصل ہوئي ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فرانس کے منتخب صدر امریکی صدر اوباما کے نظریات سے اختلاف رکھتے ہیں۔....... /169