ابنا: جنوبي صوبے زابل ميں طالبان کے خلاف کاروائي کے دوران نيٹو کي فائرنگ سے چار کم سن بچے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے خلاف افغان شہريوں نے زبردست احتجاج کيا ہے- مظاہرين نے مرنے والے بچوں کي لاشوں کے ساتھ کابل قندھار شاہراہ پر دھرنا بھي ديا اور امريکہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے-صوبہ زابل کے گورنر جان رسول نے بچوں کي ہلاکت کے واقعے کي تصديق کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ بچے پير کے روز شاہ جيوا کے علاقے ميں طالبان اور نيٹو فورس کے درميان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے ميں مارے گئے ہيں-............../169
3 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312927
سيکڑوں کي تعداد ميں افغان شہريوں نے نيٹو کے حملے ميں جانبحق ہونے والے چار کمسن بچوں کے جنازے اٹھا کر امريکہ کے خلاف مظاہرے کئے ہيں-