30 اپریل 2012 - 19:30

ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان سیاچن سے افواج کی واپسی کے لئے بامعنی مذاکرات پر اتفاق کرچکے ہیں۔

ابنا: ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کےمطابق ہندوستانی وزیر دفاع اے کے اینتھونی نے لوک سبھا میں کہا کہ گذشتہ سال سیاچن میں چھبیس ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے اور اس علاقے سے دونوں ملکوں کی فوجوں کے انخلاء کے حوالے سے مئي دوہزار گيارہ میں دونوں ملکوں کے سیکرٹری دفاع کی سطح پر مذاکرات ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں یہ اتفاق کیا گيا تھا کہ اس معاملے پر بامعنی اور نتیجہ خيز مذاکرات جاری رہنے چاہیں۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسری کی پوزیشن کو سمجھنے کے لئے جاری مذاکرات کو خوش آيند قراردیا ہے۔.......

/169