30 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تعلیم اور اس وزارت کے عھدیداروں اور صوبہ تہران کے اساتذہ نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ پڑی اورایک بار پھر آپ کی راہ پر گامزن رہنے کا عھد کیا۔

ابنا: وزارت تعلیم اور اساتذہ نے یوم معلم کی مناسبت سے امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر حاضری دی ہے۔۔

قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران میں پہلی مئي کو آیت اللہ شہید مرتضی مطہری کی شہادت کی مناسبت سے یوم معلم منایا جاتا ہے۔

ادھر آج یوم معلم کی مناسبت سےحکمت مطہر کے عنوان سے آٹھوین بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوئي ہے۔

اس کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی شخصیتیں شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گی۔

شہید مرتضی مطہری حضرت امام خمینی قدس سرہ کے صف اول کے شاگردوں اور عالم اسلام کے بزرگ مفکر تھے۔

آیت اللہ مطہری کو انقلاب مخالف دہشتگرد گروہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے کچھ مہینوں بعد شہید کردیا تھا۔.......

/169