ابنا: مہرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انرجی مجید نامجو نے عراق کے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ نوری مالکی اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات میں توسیع لانے اور علاقائي مسائل پر گفتگو کریں گے۔
یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے مابین تجارتی لین دین نو ارب ستر کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور امید ہےکہ رواں برس میں دونوں ملکوں کی تجارتی شرح بارہ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گي۔
قابل ذکر ہے عراق اس وقت عرب لیگ کا سربراہ ہے اور ایران و پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات تئيس مئي کو بغداد میں ہونے والے ہیں۔
.......
/169