21 اپریل 2012 - 19:30

پشاور… پشاور کے نواحي علاقے بڈھ بير ميں کلينک کوبم سے تباہ کرديا گيا.

ابنا: پوليس کے مطابق واقعہ تھانہ بڈھ بير کي حدود ميں سليمان خيل کلي ميں پيش آيا. شرپسندوں نے رات گئے بارودي مواد مثل خان نامي ڈاکٹر کے کلينک کے باہر نصب کررکھا تھا جسے ريموٹ کنٹرول سے تباہ کيا گيا.

دھماکے سے کلينک تباہ ہوا تاہم کوئي جاني نقصان نہيں ہوا. پوليس کي تحقيقاتي ٹيموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقيقات کا آغاز کرديا ہے.  .......

/169