20 اپریل 2012 - 19:30

یورپی یونین کے ایک سینئر سفارتکار نے کہا ہے کہ یورپی یونین آئندہ دومہینوں میں ایران کے تیل کےبائيکاٹ پر نظر ثانی کرے گي۔

ابنا: یاد رہے یورپی یونین نے جولائي سے امریکہ اور صہیونی ریاست کے ایماء پر ایران کے تیل کا بائکات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یورپی یونین کے سینئر سفارتکار کے مطابق یونان سمیت یورپی ملکوں کو ایران کے تیل کا متبادل تلاش کرنے میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

یاد رہے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے تیل کے بائيکاٹ کے اعلان کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ اور فرانس کو تیل کی سپلائي بند کردی ہے جس کے بعدسے امریکہ اور یورپ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایران نے کہا ہےکہ مغربی ملکوں کی جانب سے اس کے تیل کے بائيکاٹ کے اعلان کے بعد تہران کو تیل فروخت کرنے میں کوئي مشکل پیش نہیں آرہی ہے کیونکہ عالمی منڈیوں میں ایران کے تیل کی کافی مانگ ہے۔.......

/169