اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق خلیفی و سعودی جلادوں کے ہاتھوں دو ہفتے قبل شہید ہونے والے شہید احمد اسمعیل کا جنازہ جمعہ 13 اپریل کو سلماباد کے علاقے میں اٹھا اور ہزاروں افراد نے ان کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔
جلوس جنازہ میں شرکت کرنے والے بحرینیوں نے شہید کی تصویریں اٹھائی ہوئی تھیں اور ان کے قاتلوں سے انتقام اور قصاص کا مطالبہ کررہے تھے۔
آل خلیفہ کے درندوں نے جلوس جنازہ پر حملہ کیا اور عوام کو زہریلی گیسوں اور شارٹ گن کی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی افراد سانس کی تکالیف میں مبتلا ہوگئے۔
یادرہے کہ آل خلیفہ کے مغربی آقاؤں سے تحفے میں ملنے والی زہریلی گیسوں کے نتیجے میں اب تک چالیس سے زائد بحرینی شہید ہوگئے ہیں۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریںبحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس