ابنا: وزیر تیل رستم قاسمی نے آج تہران میں منعقدہ تیل گيس اور پیٹروکیمیکل کی سترہویں بین الاقوامی نمائش میں کہا کہ دو ہزار گيارہ میں ایران کی تیل صنعت میں تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئي اور اس سال یہ سرمایہ کاری چالیس ارب ڈالر تک پہنچ جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران کی تیل و گيس صنعت اور ان کے بازاروں میں مناسب وسعت آئي ہے۔
ادھر اس نمائش کے انچارج اسحاق روی ور نے کہا کہ اس نمائش میں تین سو پندرہ بیرونی کمپنیوں اور چوالیس ملکی کمپنیوں کی شرکت ظاہر کرتی ہے کہ مغرب کی جانب سے ایران کے تیل کا بائيکاٹ ناکام ہوچکا ہے۔....... /169