16 اپریل 2012 - 19:30

گلگت … گلگت ميں شام6 بجے تک کے لئے کرفيو ميں وقفہ ہے اور اس دوران چادر اوڑھنے اور دو سے زائد افراد کے ايک ساتھ گھومنے پر پابندي رہے گي.

ابنا: تين اپريل کو سانحہ چلاس کے خلاف گلگت ميں پر تشدد مظاہروں کے بعد کرفيو نافذ کيا گيا تھا.

کرفيو ميں وقفے کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے پاک فوج کے اہلکاروں کا شہر ميں گشت جاري ہے.

گزشتہ روز آئي جي گلگت بلتستان حسين اصغر کے مطابق سانحہ چلاس ميں ملوث مرکزي ملزم مزمل سميت 6 افرادکو گرفتار کرليا گيا ہے. 
.......

/169