13 اپریل 2012 - 19:30

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہاہے کہ پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ کرنا ایرنا کا حق ہے۔

ابنا: سرگئي ریابکوف نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے چونکہ اين پی ٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں لھذا اسے پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا کوئي ثبوت نہیں ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنےکی کوشش کررہا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر مغرب کے کھڑے کئے ہوئےتنازعے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے نئے مذاکرات کو نہایت اہم قراردیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا تاکید کی ہے کہ وہ اپنے مسلمہ ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔.......

/169