9 اپریل 2012 - 19:30

نائجیریا میں ایسٹر کے موقع پرگرجا گھر کے قریب کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔

ابنا: حکام کے مطابق بم دھماکا شمالی قصبے کڈونا میں واقع چرچ کے قریب ایک کاروباری علاقے میں ہوا،جس سے گھروں اور ہوٹلوں کی کھڑکیاں اور چھتیں اڑ گئیں۔

اس سے قبل غیر ملکی سفارت کاروں نے عیسائیوں کے اہم تہوار پر حملے کے بارے میں انتباہ جاری کیا تھا۔ کرسمس کے موقع پر بھی نائجیریا میں چار بم حملوں میں کم از کم چوالیس افراد ہلاک ہوئے تھے.
 .......
/169