ابنا: بیت المقدس سے شائع ہونے والے جریدے المنار کے مطابق صہیونی وزیر جنگ ایہود باراک نے حال ہی میں سنگاپور کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور ابوظبی میں اس ملک کے سکیورٹی ادارے کے سربراہ اور ولیعہد سے ملاقات کی۔
اس جریدے کے مطابق صہیونی وزیر جنگ نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات میں شام کے حالات، امریکہ اور اسرائیل کی قیادت میں شام کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات کے کردار اور خلیج فارس کے ممالک اور ترکی کی جانب سے اس کی حمایت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔....... /169