ابنا: نوری مالکی نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارٹن کوبلر سے ملاقات میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ عراقی حکومت اور عوام کسی بھی صورت میں نہیں چاہتے ہیں کہ منافقین کے دہشتگرد گروہ کا حتی ایک رکن بھی ان کے ملک میں باقی رہے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نے حال ہی میں کہا تھا کہ اپنے ملک سے منافقین کے دہشتگرد گروہ کے عناصر کو نکالنے پر مبنی عراقی حکومت کا فیصلہ اٹل ہے۔
نوری مالکی نے مزید کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ ایم کے او کے عناصر کے لۓ عراق میں کوئي جگہ نہیں ہے اور ان کا ملک اس گروہ کو اپنی سرزمین سے نکالنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کوئي ارادہ نہیں رکھتا ہے۔.......
/169