ابنا: گڑھي خدا بخش ميں ذوالفقار علي بھٹو کي 33ويں برسي کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر زرداري کا کہنا تھا کہ آج ذوالفقار علي بھٹو کي برسي ہے.ہم انہيں خراج تحسين پيش کرنے کيلئے جمع ہيں.ہم ذوالفقار علي بھٹو کي بوئي فصل کا پھل کھارہے ہيں.ميں نے ہميشہ يہي کہا ہے کہ ميرے پاس شہيدوں کي امانت ہے.جس دن بينظير بھٹو کو شہيد کيا گيا اس وقت پاکستان کا کيا عالم تھا، اس دن ايسا لگتا تھا کہ پاکستان ٹوٹ جائے گا.عوام نے پاکستان کو بچايا.صدر کا کہنا تھا کہ مخالف جماعتوں کے رہنما سياست کو بچا ليں.ميں نے ہر قسم کي پارٹي کو ساتھ ملايا،يہ پاليسي مجھے بينظير بھٹو نے دي تھي.کوئي چاہتا ہے ہم اردو بولنے والے سندھيوں سے لڑپڑيں،کوئي ہميں پنجابيوں اور بلوچوں سے لڑوانا چاہتا ہے.انہوں نے کہا ہميں ابھي بہت سے کام کرنے ہيں.عوام کے ليے ہمارے پاس بہت سے پروگرام ہيں.ہم غربت سے لڑيں گے.اس دفعہ صاف شفاف اليکشن ہوں گے.قوم کواندروني اور بيروني بہت سي مشکلات کا سامنا ہے.سپريم کورٹ اس بات کا نوٹس تو لے کہ گڑھي خدابخش ميں بجلي کيوں آرہي ہے. ......./169
3 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306426
گڑھي خدا بخش ... صدر آصف علي زرداري نے کہا ہے کہ مخالف جماعتوں کے رہنما سياست کو بچا ليں.