ابنا: پونا سے تعلق رکھنے والے بھارتی مسلمان شہری ابرار شیخ جسے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جہادیوں کیلئے فنڈز جمع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ عدالت سے ضمانت پر رہائی کے بعد رہائی کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے جیل لیجایا جا رہا تھا اسے یہ کہہ کر گولی مار ی گئی کہ وہ فرار کی کوشش کر رہا تھا اور اس کے 2ساتھی جبراً اسے پولیس کی تحویل سے چھڑانے آئے تھے، اے ٹی ایس حکام کے مطابق ابرار شیخ عادی مجرم ہے جبکہ مہاراشٹر کی تنظیم اتحاد ملت کے رہنما کا کہنا ہے کہ ابرار شیخ کو فرضی مقابلے میں ہلاک کیاگیا ہے، انہوں نے کہاکہ اے ٹی ایس میں شیوسینا کا اثرونفوذ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110