ابنا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نےجمعے کےدن شام کی حکومت کےخلاف ایک قرارداد جاری کرکے شامی حکومت پرمخالفین پرتشدد کاالزام لگایاہے۔ روس ، چین اور کیوبا نے اس قرارداد کےخلاف ووٹ ڈالے ہيں۔روس کی وزارت خارجہ کےبیان میں آیاہے کہ مذکورہ قرارداد شام کی داخلی صورت حال کےبارےمیں سلامتی کونسل کےحالیہ بل سےتضاد رکھتی ہے۔روسی وزارت خارجہ کےحکام کاخیال ہےکہ یہ قرارداد ، شام کےتنازعے کےحل کےلئے عرب لیگ اور اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی کوفی عنان کی کوششوں کےمطابق نہيں ہے ۔ کوفی عنان شام میں تشدد کےخاتمےکےلئے اپنےمنصوبےکوعملی جامہ پہنانے کےلئے اس وقت ماسکوميں ہیں تاکہ روسی حکام سےبات چیت کریں ۔روس اسی ہفتے شام کےمخالف دہڑوں کی بھی میزبانی کرنےوالا ہے ۔ شام میں گذشتہ مہینوں میں مرنےوالوں کی تعداد ، اس ملک میں مغربی ممالک کےمنصوبے یعنی فوجی مداخلت کےجواز کا ماحصل رہی ہے۔ اوراقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سینتالیس اراکین کےمذاکرات کاموضوع بھی یہی تھا۔ شام کی حکومت نےاعلان کیاہے کہ مسلح افراد کےساتھ جھڑپ کےدوران اب تک اس کےدوہزارسیکورٹی اہلکار اور فوجی ہلاک ہوچکےہیں لیکن سلامتی کونسل کی قرارداد کےکسی بھی حصےمیں اس موضوع پرروشنی نہيں ڈالی گئی ہے۔ درحقیقت جس چيز پربعض عالمی حلقوں کی نظر ہے وہ شام میں ہونےوالا تشدد ہے جو مسلح مخالفین انجام دےرہےہیں ۔ابھی کچہ ہی دنوں پہلے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹ واچ نے اپنےایک بیان میں شام کےمسلح مخالفین کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں اور حکومت کےحامیوں پر تشدد کرنےانھیں ٹارچرکئےجانے ، اورانھیں اغوا کئےجانے جیسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرشدید تنقید کی تھی ۔مذکورہ کونسل میں بشار اسد کےمخالفین کی جانب سےدہشتگردانہ اقدامات حتی دمشق اورحلب میں ہونےوالےدھماکوں کی جانب بھی کوئی اشارہ نہيں کیاگیاہے جن میں متعددافراد ہلاک اورزخمی ہوئے تھے۔ اسی بنا پر روسی وزارت خارجہ نےمذکورہ قرارداد کویکطرفہ ، جانبدارانہ اور خودغرضی پرمبنی قراردیاہے۔درحقیقت مغربی ممالک یہ کوشش کررہےہیں کہ افراد اور ہتیھیار بھیج کر، شام کےداخلی اختلافات کو ایک داخلی جنگ میں تبدیل کردیں ۔مغربی ممالک نےپہلے تو شام میں فوجی مداخلت کےذریعے حکومت کی تبدیلی کےمنصوبےپرعمل درآمد کی کوشش کی لیکن سلامتی کونسل میں روس کی جانب سےویٹوکئےجانےکی بناپر شام میں لیبیا کا ڈرامہ دہرائےجانےکا چانس کم ہوگیا اور اب وہ داخلی جنگ شروع کرکے اس ملک میں امریکی اشاروں پرنہ چلنےوالی بشاراسد حکومت کوبدلنے کی زمین ہموار کرنےکی کوشش کررہی ہے۔ انسانی حقوق کونسل کی شام مخالف قرارداد بھی اسی تناظرمیں جاری ہوئی ہے۔ .......
/169