22 مارچ 2012 - 19:30

مصر میں اخوان المسلمین کے رہنما عبدالخالق الشریف نے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کی مدد کو ایک شرعی فریضہ قرار دیا ہے۔

ابنا: الرسالہ نیٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عبدالخالق الشریف نے گزشتہ شب ایک ٹی وی انٹرویو میں محاصرے کے شکار غزہ پٹی کے علاقے میں بجلی اور ایندھن کے بحران کو خطرناک قرار دیا ۔ انھوں نے ایندھن کے بحران کے شکار غزہ پٹی کے علاقے کو مصر سے گیس کی برآمدات جاری رکھنے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ غزہ میں ایندھن اور دوسری امداد بھیجنے کے لۓ معاہدوں کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ الشریف نے کہا کہ مصر کی سابق ڈکٹیٹر حکومت کی باقیات غزہ پٹی میں بحران پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔....... /169