22 مارچ 2012 - 19:30

شام میں مسلح دہشت گردوں سے بڑي مقدار میں اسرائیلی ہتھیار پکڑے گئے ہیں شام میں مسلح دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائيلع سعودی عرب اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

ابنا: شام میں مسلح دہشت گردوں سے بڑي مقدار میں اسرائیلی ہتھیار پکڑے گئے ہیں شام میں مسلح دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائيل،  سعودی عرب اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

شامی فوج نے حمیدیہ محلہ میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے جس میں  اکثر ہتھیار اسرائیلی ساخت کے ہیں اسی طرح شامی فوج نے دستی بم بنانے والی ایک فیکٹری پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو بچے شہید ہوگئے ہیں واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو القاعدہ سمیت امریکہ، سعودی عرب، قطر اور اسرائيل کی مکمل حمایت حاصل ہے مذکورہ ممالک، شام میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کے مخالف محاذ اور اسلامی مقاومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ شامی عوام نے اب تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام شوم منصوبوں کا ناکام بنادیا ہے۔.......

/169