ابنا: ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بدھ کو جامعہ پشاور میں امریکی سفیر کیمرون منٹر کے لیکچر دینے کی اطلاعات پر پشاور کی طلبہ تنظیموں نے احتجاج کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے امریکی سفیر کا یہ لیکچر منسوخ کردیا گیاامريکي سفير کيمرون منٹر کے دورہ پشاور کے شيڈول ميں پشاور يونيورسٹي ميں منعقدہ سيمينار سے خطاب بھي شامل تھا.
جس ميں انہوں نے "سلالہ چيک پوسٹ حملے کے بعد پاک امريکا تعلقات اور اس کا مستقبل" کے موضوع پر تقرير کرنا تھا. تاہم سيمينار سے ايک دن قبل ہي طلبہ نے رات گئے کيمرون منٹر کي پشاور يونيورسٹي آمد کے خلاف احتجاج کيا اور انتظاميہ کو خبردار کيا کہ اگر امريکي سفير پشاور يونيورسٹي آئے تو وہ سڑکوں پر نکل آئيں گے اور انہيں سيمينار ميں شرکت سے روکنے کيلئے ہر قسم کا احتجاج کريں گے........ /169