21 مارچ 2012 - 19:30

عراق میں بدامنی کو ہوا دینے کے لۓ دہشتگرد گروہ اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوۓ ہیں۔

ابنا: سومریہ خبررساں ایجنسی نے عراقی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے جنوب مشرقی بغداد میں ایک گھر میں گھس کر ایک عراقی خاتون اور اس کے تین بچوں کے سر کاٹ دیۓ ہیں۔ دوسری جانب شمالی عراق میں واقع کرکوک شہر میں پولیس کے گشتی دستے کے راستے میں دو بم دھماکوں میں پانچ عام شہری اور دو فوجی زخمی ہوگۓ ہیں۔ عراق کے صوبۂ کرکوک کی پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

کل عراق کے صوبۂ کرکوک میں دو کار بم دھماکوں بہتّر افراد جاں بحق اور زخمی ہوگۓ تھے ۔ عراق میں دہشتگردانہ حملوں میں ایسے وقت شدت آئی ہے کہ جب بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد میں صرف آٹھ دن باقی رہ گۓ ہیں۔ عراق کے مختلف علاقوں میں شدید حفاظتی تدابیر کے باوجود دہشتگرد بدامنی پھیلانے کے لۓ اس ملک میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوۓ ہیں۔
....... 
/169