19 مارچ 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام کی حکومت سیاسی مخالفین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

ابنا: بشار الجعفری نے رشیا ٹوڈے ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے خواہش مند مخالف سیاسی گروہوں اور قتل عام میں ملوث مسلح جنگجوؤں کے درمیان فرق کرنا چاہیے۔انہوں نے ترکی اور شام کی سرحد پر بفر زون قائم کرنے کی ترکی تجویز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت ایسے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دے گي۔ اس طرح کے اقدام سے شام کی حاکیمت اور خود مختاری پر سوالیہ نشان لگ جائے گا اور یہ اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔....... /169