ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کی پریس کانفرنس میں صیہونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں دیۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی جانب سے تشہیراتی دباؤ اور نفسیاتی جنگ شروع کۓ جانے کا ایک مقصد انتخابات میں عوام کی شرکت پر اثرانداز ہونا تھا لیکن پارلیمانی انتخابات میں چونسٹھ فیصد ٹرن آؤٹ دشمنوں کے لۓ دندان شکن جواب تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گروپ پانچ جمع ایک کے اجلاس کے مقام اور وقت کے بارے میں کہا کہ تہران نے ان مذاکرات کے نۓ دور کے آغاز کے لۓ اپنی آمادگی ہمیشہ ظاہر کی ہے اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی جانب سے ایک دوسرے کو ارسال کردہ خطوط کے پیش نظر یہ مذاکرات جلد ہی ہوں گے۔ رامین مہمان پرست نےان مذاکرات کی جگہ کے بارے میں بھی کہا کہ بعض ممالک نے اس سلسلے میں اپنی آمادگي کا اظہار کیا ہے جو ابھی یقینی نہیں ہے ۔ البتہ استنبول کے بارے میں باضابطہ طور پر آمادگي ظاہر کی گئي ہے اور اس کا انحصار فریقین کے اتفاق راۓ پر ہے۔........ /169
12 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302471
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہےکہ یورپ والوں کو اس بات کی جانب متوجہ رہنا چاہۓ کہ وہ جب بھی ملت ایران کے خلاف زیادہ تشہیراتی ماحول قائم کریں گے اور نفسیاتی جنگ کی کوشش کریں گے ملت ایران زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ اپنے ملک کا انتظام چلانے میں حصہ لی گي۔