ابنا: کریم المحروس نے آج العالم ٹی وی سے گفتگو کے دوران مذاکرات کے بارے میں بحرینی حکام کے بیانات کے سلسلے میں کہا کہ بحرین کے انقلابی عوام آل خلیفہ حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کو قبول نہیں کرتے ہیں اور ان کا احتجاج حمد بن عیسی آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خاتمے تک جاری ر ہے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو بحرین کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہرے آل خلیفہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں شرکت یا اس حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کے ریفرینڈم کے مترادف تھے اور ان مظاہروں میں عوام کی بڑی بھاری تعداد نے آل خلیفہ حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رکھنے پر زور دیا۔واضح ر ہے کہ بحرین میں چودہ فروری سنہ دوہزار گيا رہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف تحریک جاری ہے اور بحرین کے انقلابی عوام پر آل خلیفہ اور آل سعود حکومتوں کی فوج اور پولیس کے حملوں میں اب تک بہت سے افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔...../169
11 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302192
بحرین کے ایک سرگرم سیاسی رہنما کریم المحروس سے آل خلیفہ حکومت کے خاتمے تک عوامی تحریک جاری رہنے پر زوردیا ہے۔