5 مارچ 2012 - 20:30

سعودي عرب کے وزير خارجہ نے ملک کے الشرقيہ علاقے اور بحرين ميں عوام کي سرکوبي نظر انداز کرتے ہوئے دعوي کيا ہے کہ علاقائي عرب ممالک ، اپني قوموں کے مطالبات پورے کرنے کے لئےکوشاں ہيں -

ابنا: سعودي الفيصل نے رياض ميں خليج فارس تعاون کونسل کے ايک اجلاس ميں کہا ہے کہ  علاقائي انقلابوں کے سلسلےميں کونسل کے رکن ملکوں کي پاليسي ان ملکوں ميں خانہ جنگي  اور ممکنہ قبائلي جنگوں کو روکنے پر مبني ہے –

سعودي عرب کے وزير خارجہ نے دعوي کيا ہے کہ خليج فارس تعاون کونسل کے اراکين اسي کے ساتھ اپني قوموں کے مطالبات پورے کرنے کي بھي کوشش کر رہے ہيں –

سعودي وزير خارجہ نے يہ دعوي ايسي حالت ميں کيا ہےکہ جب  سعودي عرب  ميں کم سےکم تيس ہزار حکومت مخالف ، بغير کسي مقدمے کے جيل ميں بند ہيں اور خواتين کو ڈرائيونگ تک کا حق حاصل نہيں ہے –

آل سعود حکومت اسي طرح اپنے ملک کے الشرقيہ علاقے ميں مظاہرين کي سرکوبي کے ساتھ ہي بحرين ميں عوامي انقلاب کو دبانے کے لئے اپنے فوجي اس ملک ميں تعينات کئےہيں اور اسي طرح يہ ملک شام ميں مسلح بلوائيوں کي حمايت کرتا ہے -

.......

/169