3 مارچ 2012 - 20:30

بحرين ميں ہزاروں لوگوں نے آل خليفہ حکومت کے خلاف اپنے جمہوري انقلاب کے مطالبوں پر زور ديتے ہوئے، ايک ہفتے کے ليے دھرنا شروع کرديا ہے-

ابنا: يہ دھرنا المقشع نامي گاؤں کي ايک تاريخي عمارت کے سامنے جسے اب آزادي اسکوائر کا نام دے ديا گيا ہے، شروع کيا گيا ہے- آل خليفہ حکومت کے مخالفوں نے اپني انقلابي تحريک جاري رکھنے پر زور ديتے ہوئے ملک کا پرچم لہرايا اور حکومت مخالف نعرے لگا کر آل خليفہ کي ظالم حکومت سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کيا-

مظاہرين کے ہاتھوں ميں ايسے بينر تھے جن پر حمد مردہ باد کے نعرے لکھے ہوئے تھے- اس دھرنے کا انتظام کرنے والوں نے کہا ہے کہ وہ ايک ہفتے تک ہر روز دوپہر سے آدھي رات تک  اپنا دھرنا جاري رکھيں گے- ادھر پريس ٹي وي نے رپورٹ دي ہے کہ بحرين کي سيکورٹي فورس  کے حملے ميں سہلا نامي گاؤں کے کئي مظاہرين زخمي ہو گئے ہيں- اسي طرح سے بحرين اور سعودي عرب کے فوجيوں نے جعفر علوي نام کے ايک حکومت مخالف شہري کو قتل کر ديا-

واضح رہے کہ بحرين ميں آل خليفہ کي ظالم حکومت کے خلاف عوام کي انقلابي تحريک چودہ فروري دو ہزار گيارہ سے شروع ہوئي ہے اور آل خليفہ اور سعودي عرب کے فوجيوں کے حملےميں اب تک سيکڑوں مظاہرين شہيد اور زخمي ہو چکے ہيں........

/169