21 فروری 2012 - 20:30

غاصب صہیوني ریاست کے وزيراعظم نے اسلامي بيداري کي لہرپرايک بار پھر سخت تشويش ظاہر کي ہے.

ابنا: القدس خبر رساں ادارے کے مطابق صہیوني ریاست کے وزير اعظم بن يامين نتين ياہو نے بيت المقدس ميں امريکا کي اہم يہودي تنظيموں کے سربراہوں سے ملاقات ميں کہا ہے کہ خطے ميں اسلامي بيداري کي لہر نے اسرائيل کے لئے مشکلات پيدا کردي ہيں -

انہوں نے کہا کہ تيونس، مصر اور مراکش کے انتخابات ميں اسلامي جماعتوں کي کاميابي اسرائيل کے لئے باعث تشويش ہے -

صہیوني ریاست کے وزير اعظم نے کہا کہ اسلامي بيداري نے فلسطينيوں کے ساتھ سمجھوتے ميں  مشکلات پيدا کردي ہيں - انہوں نے کہا کہ خطے ميں جاري اسلامي بيداري کے نتيجے ميں اسرائيل سخت دباؤ ميں ہے اور ان حالات ميں فلسطيني انتظاميہ کے ساتھ اتفاق رائے حاصل نہيں ہوسکتا -

صہیوني ریاست کے وزير اعظم نے مصر، تيونس، ليبيا اور يمن کے حالات کا ٍذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے ميں ہونے والي وسيع تبديليوں کے پيش نظر مطالبہ کيا ہے کہ اسرائيل کا دفاعي بجٹ بڑھايا جائے -

...............

/169