ابنا: رستم قاسمي نے دارالحکومت تہران ميں تيل کي صنعت سے وابستہ نوجوان ماہرين کي ايک نشست ميں کہا کہ برطانيہ اور فرانس کو تيل کي برآمد روکنے کے اعلان کے بعد تيل کي قيمت ميں دو ڈالر سے زيادہ کا اضافہ ہوا ہے اور اگر ديگر يورپي ملکوں نے بھي تہران کے خلاف معاندانہ رويہ اختيار کيا تو ان کے ليے بھي تيل کي سپلائي روک دي جائے گي- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران اپنے تيل کو بيچنے کے سلسلے ميں فکرمند نہيں ہے کہا کہ يورپي ممالک نے پابنديوں کا آغاز کيا تھا اور اس کے نتائج بھي انہيں کو بھگتنا ہوں گے-
ايران کے وزير پيٹروليم نے تيل کي صنعت ميں خودکفيل ہونے کو، وزارت پيٹروليم کي سب سے بڑي ترجيح قرار ديا اور کہا کہ پابنديوں کے دور ميں بھي کوشش اور جدوجہد سے ترقي و پيشرفت ممکن ہے- واضح رہے کہ اتوار کے روز ايران کي وزارت پيٹروليم نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا تھا کہ چھے يورپي ممالک کو تيل کي برآمد روکنے کے فيصلے کے تناظر ميں برطانوي اور فرانسيسي کمپنيوں کو تيل کي سپلائي بند کي جا رہي ہے-
ادھر ايران کے اس فيصلے کے سبب تيل کي قيمت ميں اضافے کا سلسلہ بدستور جاري ہے اور خاص طور پر امريکا ميں پيٹرول کي قيمت ميں ايک بار پھر اضافہ ہو گيا ہے- ارنا کي رپورٹ کے مطابق نيويارک اور نيو جرسي سميت امريکا کي متعدد رياستوں ميں تيل کي قيمت ميں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے- نيويارک ميں عام پيٹرول في گيلن چار ڈالر ميں بيچا جا رہا ہے جبکہ نيوجرسي ميں يہ قيمت تين ڈالر ساٹھ سينٹ تک پہنچ گئي ہے جس سے عوام ميں سخت تشويش پائي جاتي ہے-
........
/169