20 فروری 2012 - 20:30

عمان کے وزیر خارجہ بن علوی نے علاقائی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے عوام کی طرح بحرینی عوام کے مطالبات بھی جائز، قانونی اور محترم ہیں۔

ابنا: بن علوی نے کہا کہ علاقائي عوام  تبدیلی اور تحولات کے خواہاں ہیں اور علاقہ میں یہ صورت حال جاری ہے اورتعمیری مذآکرات کے ذریعہ عوامی مطالبات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس نے کہا کہ شہریوں کے مطالبات ہیں اور حکومتوں کو ان کے مطالبات پر سچائی کے ساتھ توجہ دینی چاہیے۔ بن علوی نے کہا کہ بحرینی عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں اور یہ ان کا حق ہے جیسا کہ دیگر ممالک میں عوام تبدیلی لائے ہیں یا تبدیلی کے خواہاں ہیں اس نے کہا کہ عمان بحرینی عوام کے مطالبات کا احترام کرتا ہے۔......... /169