ابنا: علی الفائز نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل سعود کی حکومت بحرین کےنہتے عوام کے قتل عام کی ذمہ دار ہے اور اسے اپنےجرائم کا تاوان ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے دنیا کےآزاد ضمیر انسانوں سے اپیل کی کہ بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت کریں، انہوں نے کہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کی سازشوں کا شکار ہے اور ان کا ھدف بحرین میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کا سدباب کرنا ہے۔
بحرین کے انقلابی رہنما علی الفائز نے کہا کہ حقائق کے برخلاف آل خلیفہ کی شاہی حکومت یہ دعوے کررہی ہے کہ بحرینی عوام کی تحریک تشدد پشند فرقہ وارانہ اور بیرونی ملکوں سے وابستہ ہے۔
یاد رہے بحرین کے عوام آل خلیفہ کی قرون وسطی کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اپنے حقوق کےخواہاں ہیں۔
......... /169