ابنا: احرار تحريک کے سيکريٹري جنرل سعيد شہابي نے پريس ٹي وي کے ساتھ ايک انٹرويو ميں کہا کہ خليج فارس کي ساحلي حکومتوں کے لئے جمہوريت جھوٹ سے زيادہ نہيں ہے اور دنيا کے کسي بھي علاقے ميں ، اس علاقے سے زيادہ انساني حقوق کي خلاف ورزي نہيں ہوتي کيونکہ يہ حکومتيں ، دنيا کي سب سے زيادہ رجعت پسند اور بدترين حکومتيں ہيں -
سعيد شہابي نے اسي طرح چودہ فروري کو بحرين کي تحريک کے آغاز کي پہلي سالگرہ کي سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحريني عوام کي تحريک کے بہت سے ثمرات برآمد ہوئے ہيں جن ميں سب سے پہلا نتيجہ تو يہ ہے کہ اس تحريک نے دنيا کو يہ باور کرا ديا کہ آل خليفہ حکومت ، ايذارساني و سرکوبي اور غير انساني جرائم کا ارتکاب کرتي ہے -
بحرين کي احرار تحريک کے سيکريٹري جنرل نے ، سعودي عرب ، امريکا اور برطانيہ کي جانب سے آل خليفہ حکومت کي حمايت کي مذمت کرتے ہوئے واضح کيا ہے کہ آل خليفہ حکومت اور سعودي افواج کي جانب سے بحريني مظاہرين کے خلاف تشدد کے باوجود ، آل خليفہ حکومت کے زوال تک بحرين ميں عوامي تحريک جاري رہے گي. .......
/169