ابنا: بریگيڈیر مسعود جزائری نے ایران کےخلاف سامراج کی نرم جنگ اور نفسیاتی اقدامات کی طرف اشارہ کرتےہوئ کہا دشمن کی نہایت وسیع پروپگينڈا کاروائيوں کے باوجود گيارہ فروری کو ملت ایران کے عظیم جلوس اس بات کی نشانی ہے کہ امریکہ کے پروپگينڈے ناکام ہوچکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج امریکہ میں دسیوں جگہ لوگ مظاہرے کرکے ایران کی حمایت کرتےہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عالمی حالات ایران کے فائدے میں تبدیل ہورہے ہیں۔
انہوں نے سامراج کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہرطرح کی دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے بھرے پور طرح سے تیار ہیں اور دشمن کونہایت شدید جواب دیں گي۔....... /169