8 فروری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ دشمنوں کے مسموم اور منفي پروپيگنڈوں کے باوجود ، ايران کي ترقي سے دنيا آگاہي حاصل کر رہي ہے -

ابنا: محمد رضا رحيمي نے ، تہران ميں  بند اور آبي بجلي گھر کي پہلي عالمي کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ڈيم ، ريفائنري اور ٹربائن کي ساخت و تعمير کے شعبے ميں ايران ، دنيا کے صف اول کے ممالک ميں شامل ہے -

نائب صدر نے واضح کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ، بنيادي ڈھانچے کي تباہي اور بتيس برسوں کي پابنديوں کے باوجود ، اپنے مقصد کي سمت بدستور گامزن ہے - انہوں نے اسي طرح مشرق وسطي اور شمالي افريقا کے  ڈکٹيٹروں کے زوال کي سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد ، ڈکٹيٹر ايک  ايک کرکے زوال پزير ہو گئے اور مستقبل ميں بھي وہ بچے ہوئے ڈکٹيٹر  بھي ختم ہو جائيں گے جو ، بڑي طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنے ہيں اور اپني قوم سے منہ پھير کر قومي سرمايہ کو لوٹ رہے ہيں-

تہران ميں آبي بجلي گھر اور ڈيم سازي کي تيسري قوم اور پہلي بين الاقوامي کانفرنس شروع ہوئي ہے.  ........

/169