5 فروری 2012 - 20:30

روس کے وزير خارجہ نے شام کے بارے میں امریکی رد عمل کو امریکہ کی نفسیاتی بیماری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف مغربی اور عربی قرارداد کے ویٹو کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی مبہوت ہوگئے ہیں اور شام کے بارے میں ان کا رد عمل شرم آور اور ان کی نفسیاتی بیماری کی علامت ہے۔

ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے بارے میں امریکی رد عمل کو امریکہ کی نفسیاتی بیماری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف مغربی اور عربی قرارداد کے ویٹو کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی مبہوت ہوگئے ہیں اور شام کے بارے میں ان کا رد عمل شرم آور اور ان کی نفسیاتی بیماری کی علامت ہے۔روسی وزیر خارجہ نے ویٹو کو حق بجانب قراردیتے ہوئے کہاکہ اگر روس اور چين مغربی اور عربی قرارداد کو سکیورٹی کونسل میں ویٹو نہ کرتے تو شام میں داخلی جنگ چھڑ جاتی اور شام کی داخلی جنگ سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع مل جاتا۔ روسی وزير خآرجہ نے بحرین کے وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے اور علاقہ میں بحران پیدا کرنے کے خلاف ہے۔ ذرائع کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کے بعد یہ سب سے بڑی کشیدگی ہے۔ ......

/169