ابنا: ڈاکٹر لاریجانی اس یونین کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے کے ساتھ ہی دوسرے ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں اور حکام سے ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے تہران سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ اسلامی ممالک کے بین پارلیمانی اجلاس میں علاقے کے موجودہ مسائل اور عالم مسائل کے علاوہ دوسرےمسائل کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔
اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کی جنرل اسمبلی کاساتواں اجلاس تیس اور اکتیس جنوری کو انڈونیشیا کے شہر پالم پانگ میں ہوگا۔
اسلامی ممالک کی بین پارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے شرکاء اسلامی بیداری ، عالمی مالیاتی بحران ، بیت المقدس کی صورت حال ، اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت ، عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے قیام ، جدید ٹیکنالوجی اور ایٹمی انرجی سے پرامن استفادہ ، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور پائیدار ترقی جیسےموضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔........ /169