26 جنوری 2012 - 20:30

ہندوستان نے لاکشیا دو نامی ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ابنا: ڈرون طیارے کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے بالاسو علاقےمیں انجام پایا اور اس ڈرون نے سمندر پر آدھے گھنٹے تک پرواز کی۔  اس پرواز کے دوران لاکشیا دو ڈرون نے آٹھ سوفیٹ سے غوطہ لگانے کی بھی توانائي کا مظاہرہ کیا۔ یہ ڈرون ہندوستان کے نیشنل ایرو ناٹکس میں بنایا گيا ہے۔

ہندوستان نے اپنے اس ڈرون کے تجربے کے موقع پر ہی بنگلور کے ہوسکوٹہ علاقے میں دہشتگردی سے مقابلے اور قدرتی آفات کے دوران امداد پہنچانے کے لئے بنائے گئے دیگرچھوٹے فضائي سازوسامان کا بھی تجربہ کیا۔

یہ ساز وسامان آدھے گھنٹے تک پرواز کرسکتےہیں اور ان میں ایک ویڈیو کیمرہ بھی نصب ہے۔ ادھر ہندوستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے ملک کی ایٹمی سائٹوں کے لئے سیفٹی پلان تدوین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ادارے نے ان چھے ریاستوں سے جہاں ایٹمی تنصیبات ہیں کہا ہے کہ ایٹمی تنصیبات کے سولہ کلومیٹر اطراف تک سیفٹی اقدامات کرنے کے منصوبے تیارکریں۔

یہ پروگرام جاپان میں فوکو شیما جیسے سانحوں کی روک تھام کی غرض سے بنائے جائيں گے۔ ہندوستانی حکومت کے مطابق ان سیفٹی معیارات میں ایٹمی تنصیبات کے سولہ کلومیٹر کے فاصلے تک تمام دیہاتوں اور باشندوں کو شامل کیا جائے گا۔

........

/169