18 جنوری 2012 - 20:30

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی کے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شیعہ نثار احمد کو شہید کر دیا ہے ۔

ابنا: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بدھ کی شام کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی کے  درندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے نثار احمد ولد سردار محمد کو شہید کر دیا ہے۔

عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ شہید نثار احمد کو  دہشت گردوں نے سریاب روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی دکان سے واپس گھر کے لئے جا رہے تھے۔شہی دکے سر اور سینہ میں گولیاں لگی ہیں تاہم جس کے بعد انہیں بلوچستان میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے نثار احمد ولد سردار محمد شہید ہو گئے ہیں جن کی نماز جنازہ کل علمدار روڈ پر ادا کی جائے گی۔

........

/169