12 جنوری 2012 - 20:30

محمد المسقطی: بحرینی عوام نے ثابت کرکے دکھایا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں کیونکہ مطالبات سے پسپائی کا مطلب انقلاب کی تباہی اور قومی مقاصد کی نابودی ہے۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شباب البحرین لیگل سوسائٹی کے سربراہ محمد المسقطی نے کہا کہ بحرینی عوام نے ثابت کرکے دکھایا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں بخوبی معلوم ہے کہ مطالبات سے پسپائی آل خلیفہ کے لئے عوامی انقلاب کی سرکوبی کا راستہ ہموار کرے گی اور وہ بآسانی عوامی مطالبات کو پامال کرے گی۔السمسقطی نے جمعرات کے دن العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ملت بحرین کو اپنے جائز مطالبات کے حصول تک اپنے مطالبات پر ڈٹ کر رہنا چاہئے اور اس کو کسی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے اور آل خلیفہ حکومت سے مراعات حاصل کرنے کی غرض سے بات چیت کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ صرف عوامی دباؤ ہی مقاصد کے حصول کا واحد راستہ ہے اور عوامی دباؤ ہی بین الاقوامی برادری کو حکومت بحرین کے خلاف اقدامات اٹھانے پر آمادہ کرسکتا ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے آل خلیفہ حکومت سے عدل کے قیام اور جرم کا ارتکاب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف عدالتی کاروائی کا مطالبہ کمیشن کے نمائندوں کی بحرین کی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔انھوں نے کہا: انسانی حقوق کمیشن کے نمائندے بحرینی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران پوری طرح مطمئن ہوگئے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انھوں نے بحرین میں انسانی حقوق کی افسوسناک صورتحال کے سلسلے میں بیاناتا بھی جاری کئے لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ حکمران آل خلیفہ خاندان انسانی حقوق کو تسلیم ہی نہیں کرتا جبکہ عالمی ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنا بھونڈا چہرہ خوبصورت دکھانے کے لئے کوشاں ہے۔انھوں نے کہا: آل خلیفہ خاندان حتی اپنی ہی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدر آمد کے لئے بھی تیار نہیں ہے اور دوسری طرف سے بین الاقوامی تنظیموں نے بھی آل خلیفہ حکومت سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا یہ موقف درست تھا کہ بسیونی رپورٹ سے بحرینی عوام کو کوئی مفید ثمرہ نہیں مل سکا ہے۔انھوں نے کہا: البسیونی نے آل خلیفہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کے تمام واقعات کے بارے میں تحقیق کرنا ضروری نہيں سمجھا تھا اور انھوں نے اصلی مجرم متعارف کرانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

.....

/110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 334واں دن/ پابندسلاسل قائدین کی حمایت میں مظاہرے