9 دسمبر 2012 - 20:30

ونزوئيلا کے صدر ہوگو چاوز نے عالمی سطح پر امن و سلامتی برقرار رکھنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار پر تاکید کی ہے۔

ابنا: صدر ہوگو چاوز نے آج کاراکاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نےایک طاقتور ملک کی حیثیت سے عالمی سطح پر امن و امان کی برقراری اور کشیدگي کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ دنیا کے نئے نظم و نسق میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر ہوگو چاوز نے صدر احمدی نژاد کے لاطینی امریکہ کے ملکوں کے دورے پر امریکہ کی بوکھلاہٹ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکیوں کو اسلامی انقلاب کی اقدار کے پھیلنے سے خوف لاحق ہے اور امریکہ نہیں چاہتا کہ اسلامی انقلاب کی اقدار خود مختار اور انصاف پسند قوموں کے درمیاں پھیلیں کیونکہ اس طرح دنیا میں امریکہ کا تسلط ختم ہوجائے گا۔

صدر چاوز نے کہا کہ امریکہ ، ایران اور ونزوئيلا کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے لیکن تہران اور کاراکاس اپنی ترقی جاری رکھنے اور سامراجیوں سے مقابلہ کرنے نیز سامراج کے زیر تسلط قوموں کی حمایت کرنے کی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ لاطینی امریکہ کے چار ملکوں کے دورے پر ہیں۔........

/169