9 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں انتخابات جمہوریت کی علامت ہیں۔

ابنا: ڈاکٹرلاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں گذشتہ بتیس برسوں میں تیس انتخابات کرائے گئےہیں جو ایران میں بھر پور جمہوریت کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں دینی جمہوریت مغرب کی جمہوریت کی طرح نہیں ہے جوکہ سرمایہ دارانہ نظام پر استوار ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ بتیس برسوں میں تیس انتخابات کرانے جانے سے یہ پتہ چلتا ہےکہ ملک میں ادب و اخلاق اور قوانین کی بھر پور طرح سے پابندی ہوئي ہے۔........ /169