7 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ خطے میں بحران کے پس پردہ امریکہ کی حکمت عملی فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات پیدا کرنا ہے اور حالیہ چند ہفتوں کے دوران عراق اور شام میں اس سناریو پر عمل کیا جا چکا ہے۔

ابنا: علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کے بعد کی جانے والی رجز خوانی کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ خطے میں امریکہ کے پٹھو ڈکٹیٹروں کے یکے بعد دیگرے سرنگوں ہونے ، عراق سے امریکہ کی ذلت آمیز پسپائی اور امریکہ کی داخلی اقتصادی مشکلات کے بعد ، جواس ملک کے جنگي بجٹ میں کمی کا باعث بنی ہیں، امریکی حکام کو ملکی اور غیر ملکی راۓ عامہ کو گمراہ کرنے کے لۓ ایک فرضی دشمن اور اہداف کی ضرورت تھی۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ امریکہ کو اس وقت خطے میں جس بحران کا سامنا ہے اس سے وہ مختلف مذاہب کو آپس میں لڑانے کی اسٹریٹیجی پر عمل پیرا ہے اور دنیاکے لوگ حالیہ چند ہفتوں کے دوران شام اور عراق میں خیانت پر مبنی اس امریکی سناریو پر عملدآمد ہوتا دیکھ چکے ہیں۔ ......../169