4 جنوری 2012 - 20:30

سعودی عرب کے عوام نے آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے شہریوں نے سعودی عرب کے صفوہ شہر میں جلوس نکال کر اس ملک کی حکومت کی جانب سے مخالفین پر روا رکھے جانے والے تشدد کی مذمت کی۔ مظاہرین نے آل سعود مردہ باد کے نعرے لگاۓ اور بحرین کے عوام کو کچلنے کے لۓ اس ملک میں بھیجے جانے والے سعودی عرب کے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے بحرین کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے سلسلے میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندوں کا ساتھ دینے کے لۓ اپنے ملک کے فوجی رواں سال مارچ کے مہینے میں بحرین بھیجے تھے۔ سعودی عرب کے مظاہرین نے اس ملک میں سیاسی بنیاد پر قید کۓ جانے والے افراد کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور ملک میں بنیادی اصلاحات اور آزادی اظہار پر بھی تاکید کی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مارچ کے مہینے سے حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تین سو سے زیادہ شہریوں کو پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں قید کیا گیا ہے۔ جبکہ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں تیس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی موجود ہیں جن پر نہ تو کوئي الزام لگایا گيا ہے اور نہ ہی ان پر مقدمات چلاۓ جا رہے ہیں اور ان کو صرف شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گيا ہے۔....... /169