1 جنوری 2011 - 20:30

یمن کے عوام کا احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں میں دسیوں ہزار افراد نے علی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرکے انقلاب جاری رکھنے پر تاکیدکی۔

ابنا: صنعا کی سڑکوں کو دسیوں ہزار افراد نے مظاہرہ کرکے عوام کے مطالبات پر عمل کئے جانے پر زور دیا۔ مظاہرین نے کہاکہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کرلئے جاتے وہ مظاہرے کرتے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے یمن کے عوام کا کہنا ہے کہ ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح اور اس کی حکومت کے افراد پر مقدمہ چلایا جائے اور انہیں انسانیت سوز کاروائيوں کے جرم میں سزا دی جائے۔یمن کےعوام علی عبداللہ صالح کو دئے گئے قانونی تحفظ کی مخالفت کررہےہیں۔

یمن کے عوام گذشتہ برس کے آغاز سے علی عبداللہ صالح کی آمرانہ حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ علی عبداللہ صالح بتیس برسوں سے یمن پر حکومت کررہے ہیں۔
 
.......

/169