30 دسمبر 2011 - 20:30

سعودی عرب کے ایک ممتازعالم دین شیخ النمر نےنماز جمعہ کے خطبوں میں پرامن مظاہرین کے خلاف آل سعود کی مجرمانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاٹھی اور قتل و غارت کا دور ختم ہوگيا ہے لوگ اپنے حقوق کے حصول تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔

ابنا: سعودی عرب کے ایک ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ النمر نےنماز جمعہ کے خطبوں میں  پرامن مظاہرین کے خلاف آل سعود کی مجرمانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاٹھی اور قتل و غارت کا دور ختم ہوگيا ہے لوگ اپنے حقوق کے حصول تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔ 

شیخ النمر نے کہا کہ عوام کو کچلنے اور ان کے حقوق چھیننے کا دور ختم ہوگیا ہےآج عوام اپنے حقوق کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ ہم آل سعود کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں اپنے پامال شدہ حقوق کے حصول کے لئے جام شہادت پینے کے لئے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ ہمیں قید و بند کی صعوبتوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا بلکہ اس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول اور سیاسی قیدیوں کی مکمل آزادی تک جد وجہد اور مظاہرے جاری رکھیں گےاور جسے مذاکرات کرنے  ہیں ہمارے پاس آئے  ہم کسی شاہ یا بادشاہ کے پاس مذاکرات کے لئے نہیں جائیں گے۔.......

/169