ابنا: ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے صحافیوں سے گفتگو میں تین دنوں سے جاری بحری فوجی مشقوں کو کامیاب قراردیا اور کہا کہ ہم اپنی ضرورتوں اور دشمن کی جانب سے لاحق خطروں کے مطابق اپنی جنگي حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحریہ کے کمانڈر اور اہلکار جنگي حکمت عملی تیار کرنے میں بڑے ماہر اور تجربہ کار ہیں اور ہم نزدیک سے دشمن کی نقل وحرکت پرنظر رکھے ہوئے ہیں اسی بنا پر بحریہ جنگي ٹیکٹیکوں کی مشقیں کرتی ہے۔
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے مغربی ملکوں بالخصوص امریکہ کو مخاطب کرکے کہا کہ ایران بھر پور طرح سے ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا نہایت شدید جواب دے گا۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی فوجی مشقیں خلیج فارس بحیرہ عمان، آبنائے ہرمز اور بحرہند کے شمالی علاقوں میں جاری ہیں۔..... /169