ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیویارک کے زاکوٹی پارک میں اجتماع کیا اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگائے۔
ادھر واشنگٹن میں بھی مظاہرین نے میک فرسون اسکوائر پرقبضہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ چھٹیوں میں اس اسکوائر پر موجود رہیں گے۔ واشنگٹن میں مظاہرین نے کہا ہے کہ امریکہ کے تمام شہروں میں جاری تحریکوں سے یکجہتی کا اظہارا کرنے کےلئے اپنے کیمپوں میں رہیں گے۔
قابل ذکر ہے امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے باوجود بھی امریکہ بھر میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف تحریک جاری ہے ۔ یہ تحریک امریکہ کے علاوہ متعدد یورپی ملکوں میں بھی پھیل چکی ہے اور عوام سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔
........
/169