25 دسمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد… وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: دونوں رہنماوٴں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیا۔ ایوان صدر سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی نے ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی، اس دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گیلانی نے صدر کو گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں، صدر زرداری کی تقریر، ملک کی سیاسی صورتحال، اتحادیوں سے تعلقات پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے پارٹی امور خصوصاً ناراض رہنماوٴں کی شرکت،عدالت عظمیٰ میں میمو گیٹ کی سماعت اور متعلقہ معاملات پر بھی تبادلہٴ خیا ل کیا ہے۔ ........

/169